لاہور (آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر منائی جانے والی سالگرہ کے موقع پر شہر لاہور اور چین کے تین شہروں کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے ڈپٹی کمشنر لاہور نے جن چین کے تین شہروں کو لاہور کا سسٹر سٹی قرار دیا ہے ان میں جینڈو، زیان اور ژیانگ شامل ہیں۔