جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتا دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا ، آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ(این این آئی) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا، ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے کیوں کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ پیپلزپارٹی پاور میں ہے تو عوام پاور میں ہیں۔ووٹوں کی طاقت سے بہت جلد پھر ملک کی باگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی۔وہ بدھ کو نواب شاہ میں پارٹی رہنما راضی خان جمالی سے

بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بڑے بڑے دعوے نہیں کیے البتہ چھوٹے دعوے کرکے بڑے کام ضرور کیے، یہ بات کچھ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟انہوں نے کہا کہ اقتدار سے پہلے کوئی دعوی نہیں کیا تھا کہ 18 ویں ترمیم لاؤں گا، اقتدار سے پہلے یہ نہیں کہا تھا بلوچستان کو حق یا کے پی کے کو نام دلاؤں گا۔سابق صدر نے کہا کہ اگر میں یہ باتیں کہتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیتے، الحمد اللہ تاریخ میں ہم نے وہ کام کیے جوان سے نہیں ہونے، ان سے تو ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی طاقت سے بہت جلد پھر ملک کی باگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی، اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا، ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے کیوں کہ یہ ملک ہمارا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس تیل ہے گیس ہے اور کوئلہ ہے، سب معدنیات کے باوجود غلط حکومتی پالیسوں سے معیشت کو نقصان پہنچا،70سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس حکومت میں پہنچا۔انہوںنے کہا کہ اس بار ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور صوبہ سندھ ہی پورے ملک کو چلا سکتا ہے۔بعد ازاں سابق صدر نوابشاہ کے قریبی گاؤں کرم خان جمالی پہنچے اور ڈاکٹر علی خان جمالی سے ان کے والد میر مقبول جمالی کے انتقال پر تعزیت کی۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری، علی اکبر جمالی، غلام قادر چانڈیو، عبدالستار کیریو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…