لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے، وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر۔خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی ، لاقانونیت اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔