پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں نے پشاور میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کر دیا، جس کے نتیجے میں خاتون پریذئیڈانگ افسر کو
شوہر سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور اے این پی نے پشاور نیبرہُڈ کونسل 33 اور34 میں میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام لگایا ہے۔جب اپوزیشن کارکنوں کو اطلاع ملی تو انہوں نے تحصیل گورگھٹڑی کے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بولتے ہوئے سکول میں داخل ہو گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول میں پہلے سے ہی بیلٹ پیپرز پر مہریں لگائی جا رہی تھیں، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی بھی موقع پر پہنچ گئیں اور نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن این سی 32 میں 25 سے اسٹمپ شدہ بیلٹ پیپرز کی کاپیاں ملی ہیں، تحریک انصاف کے امیدوارکو5 ہزارجعلی ووٹ ڈالے جارہے تھے اورصبح سے اسٹمپ لگانے کا عمل جاری تھا۔ جس پر صوبائی الیکشن کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے پریذائیڈنگ افسر اور ان کے شوہر کو گرفتار کرا دیا۔