پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

درخواست کریں گے ،افغان شہری 3 ماہ میں واپس چلے جائیں، فواد چوہدری

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں3لاکھ کے قریب افغان شہری موجود ہیں ،افغان شہریوں سے درخواست کریں گے کہ 3ماہ میں افغانستان چلے جائیں۔ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان

میں افغان شہریوں کا ٹریک اینڈٹریس کیا جاسکتاہے ،افغان شہریوں سے درخواست کریں گے کہ3ماہ میں افغانستان چلے جائیں بارڈر کھول دیں گے ،افغان شہریوں کی بڑی تعدادپاکستان آئے گی، افغان شہریوں کویقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کی مددضرور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اوآٰئی سی اجلاس ہورہاہے جس میں میکنزم طے کیاجائیگا امیدہے اوآئی سی اجلاس سے افغانستان کیلئے مثبت پیغامات آئیں گے چاہتے ہیں افغانستان سے متعلق ایک فنڈ بنا سکیں جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اورافغانستان کی مددکریں، فنڈزکے ذریعے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹ سکیں افغانستان کے9ملین ڈالر بیرون ملک ہیں جو منجمدہیں ہم چاہتے ہیں اسلامی ممالک افغانستان کی مددکریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اچھے طریقے سے انتظامات نہیں کرسکے جس کا ادراک ہے ،حکمران جماعت کاضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی کوالیکشن پالیسی کو ریویو کرنے کی ضرورت ہے ،بلیم گیم کے بجائے ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے ،ضمنی الیکشن کے بعدبلدیاتی انتخابات بھی آرہے ہیں ،آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی ،الیکشن پالیسی کو بہتر کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…