راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے امن وامان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے قربانی دینے والے وفاقی پولیس کے بہادر پولیس اہلکاروں اور افسران کو خصوصی ایوارڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اسلامی (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کانفرنس کے بعد اسلام آباد کے لئے نیا سکیورٹی پلان وضع کیا جائے گا
اسلام آباد پولیس کو7 گاڑیوں کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مزید 16 جدید ترین سکیورٹی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) راولپنڈی میں اسلام آباد میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے دوران کیا وزیر داخلہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے جڑواں شہروں کے محکمہ پولیس کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال سے نمٹا جس میں 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے شیخ رشید نے تنظیم اسلامی (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کانفرنس کے بعد بہادر پولیس اہلکاروں کوان کی بہادری کے عوض ایوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد اسلام آباد کے لئے نیا سکیورٹی پلان وضع کیا جائے گا اسلام آباد پولیس کو7 گاڑیوں کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مزید 16 جدید ترین سکیورٹی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جب کہ 125 موبائل جرائم پر قابو پانے کے لئے اسکواڈز بھی دارالحکومت کے علاقوں میں گشت کر رہے ہیںاو آئی سی کی
کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر پاکستان میں 41 سال بعد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیر معمولی اجلاس منعقد ہو رہا ہے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کانفرنس کے دنوں میں غیر ضروری طور پر نقل و حرکت نہ کریں کیونکہ تقریباً 450 غیر ملکی وفود کانفرنس میں شرکت کے لئے تشریف لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلسے کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔