ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پشاور کے میئر کی نشست پر امیرترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار مید ان میں آگئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2021 |

پشاور (این این آئی)بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے میئر کی نشست پر امیرترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار مید ان میں آگئے میئر کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے چار بڑی سیاسی جماعتوں کے امیر ترین امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگا

رہے ہیں ،میئر پشاور سٹی کونسل کی نشست پر قسمت آزمائی کیلئے 17 امیدوار انتخابی اکھاڑے میں ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر ترین خاندانوں سے ہیں۔سیاسی حلقوں کے مطابق ان چاروں امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔پیپلزپارٹی کے ارباب زرک سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیرکے فرزند ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار رضوان بنگش پی ٹی آئی دبئی کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی زبیر علی پشاور کے سابق ناظم اعلیٰ اور سینیٹر حاجی غلام علی کے فرزند ہیں جبکہ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی بھی ہیں۔اسی طرح اے این پی کے امیدوار حاجی شیر رحمان پارٹی کے دیرینہ کارکن اور اے این پی سٹی کے جنرل سیکرٹری سمیت مختلف ضلعی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے امیدوار بحراللہ دو بار ضلع پشاور کے امیر اور انچارج برائے سیاسی امور خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…