ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

قومی کرکٹر محمد رضوان کی انگلش کائونٹی میں شمولیت پر انگلش کرکٹر سارہ ٹیلر خوشی سے نہال

datetime 18  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)انگلش بیٹر سارہ ٹیلر پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح ہو گئیں، بے صبری سے انتظار۔سارہ ٹیلر جو خود بھی انگلش کائونٹی سسکس کی جانب سے کھیلتی ہیں، کائونٹی کے محمد رضوان کے ساتھ معاہدے کے بعد سارہ ٹیلر نے

بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر سارہ ٹیلر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک بار پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنر شپ بنائی۔ دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پرچھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔ خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنرشپس بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…