اسلام آباد(آ ن لائن)صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسیت میں ملوث شخص کی اپیل مسترد کر دی۔ سابق بینک مینیجر نے انسانی بنیادوں پر صدر مملکت سے سروس میں بحالی کی درخواست کی تھی۔بینک نے مینیجر پر ہراسیت کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔
حبیبہ رؤف نے مینیجر نعیم اقبال کے خلاف بینک کو ہراسیت کی شکایت کی تھی۔بینک انکوائی پر نعیم اقبال پر لگائے گئے الزامات ثابت ہوئے، تفصیلات کے مطابق ہراسیت کے الزامات ثابت ہونے پر نعیم اقبال کو بینک نے برطرف کر دیا تھا۔نعیم اقبال نے برطرفی کے خلاف کام کی جگہ پر انسدادِ ہراسیت کے وفاقی محتسب کو درخواست دائر کی۔محتسب نے نعیم اقبال کی سروس ، چھوٹے بچوں اور بزرگ والدین کی وجہ سے سزا میں نرمی دی۔انسداد ہراسیت محتسب نے “نوکری سے برطرفی ” کی بجائے “نوکری سے نکالنے ” کی سزا دی۔نعیم اقبال نے صدر مملکت سے انسانی بنیادوں پر سروس میں بحالی، محتسب کا فیصلہ مسترد کرنے کی پٹیشن کی۔صدر مملکت نے قراردیا معزز محتسب سزا کو “نوکری سے برطرفی ” کی بجائے “نوکری سے نکالنے ” میں بدل چکا ۔درخواست گزار محتسب کے حکم میں کسی قسم کی غیر قانونیت ثابت کرنے میں ناکام رہا۔درخواست گزار نے انسدادِ ہراسیت محتسب کا حکم بدلنے کیلئے کوئی جواز پیش نہیں کیا۔صدر مملکت نے فیصلہ دیا درخواست گزار کی نوکری میں بحالی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔