اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شہباز گل کا مریم نواز اور مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر ٹوئٹ، صارفین برس پڑے

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کے ملبوسات پر طنزیہ ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی بارات پر مریم

اورنگزیب کے پہنے جانے والے لباس پر تبصرہ کیا۔انہوں نے مریم اورنگزیب اور مریم نواز کے ایک جیسے کپڑوں کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور مریم نواز سے متعلق لکھا کہ خود تو ہندوستانی اور پاکستانی مہنگے درزیوں سے تیار شدہ کروڑوں کے جوڑے اور ہماری بہن مریم اورنگزیب کے لیے پرانے کپڑے؟شہباز گل نے لکھا کہ اِن کے ساتھ یہ سلوک بالکل درست نہیں ہے۔معاون خصوصی کی اس ٹوئٹ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کسی نے شہباز گل کو غیر تعلیم یافتہ کہا تو کسی نے کچھ روز قبل ہونے والے واقعے میں خاتون کی جانب سے شہباز گل سے ڈگری وصول نہ کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ عوام کی توپوں کا رخ اپنی جانب دیکھ کر شہباز گل کو اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا۔واضح رہے کہ جنید صفدر کا ولیمہ گزشتہ روز جاتی امرا میں ہوا، شادی کی تمام تقریبات میں مریم نواز کے انداز اور لباس کے خوب چرچے رہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…