اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محمد رضوان نے ایک اور عالمی سنگ میل عبور کر لیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا، محمد رضوان نے ایک سال میں دو ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے تینوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے،208 رنز کے بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے، دونوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے 53 گیندوں پر دو چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے اور اسمتھ کی گیند پر شیفرڈ کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد رضوان نے 45 گیندوں کا سامنا کیا اور تین چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور ڈریکس کی گیند پر پوران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، میچ کی خاص بات یہ تھی کہ محمد رضوان اور بابر اعظم میں اوپننگ پارٹنر شپ 158 رنز کی رہی، فخر زمان نے 12 رنز بنائے اور شیفرڈ کی گیند پر بروکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے صرف سات گیندیں کھیلیں اور 21 رنز بنائے انہوں نے شاندار دو چھکے اور دو چوکے مارے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح پاکستان نے 18.5 اوور میں یہ میچ جیت لیا۔ واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز برینڈنگ کنگ اور شمراہ بروکس نے کیا، برینڈنگ کنگ نے 21 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور وہ محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے، شمراہ بروکس نے 31 گیندوں پر49 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے، وہ شاہ نواز دھانی کا شکار بنے ان کا کیچ افتخار احمد نے تھاما، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران نے دھواں دھار بیٹنگ کی،

37 گیندوں پر چھ چھکوں اوردو چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور محمد وسیم کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیرن براوو نے 34 اور رومین پاول نے 6رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان کو جیتنے کے لئے 208 رنز کا بڑا ٹارگٹ ملا جو پاکستان نے پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو کھلاڑیوں اور شاہنواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…