جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے بیٹے کی مہندی پر بھارتی ڈیزائنرکا تیارکردہ لہنگا پہنا، 4لاکھ روپے سے زائدقیمت ادا کی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک)بیٹے جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے پوئے پہنے۔ تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو انڈین ڈیزائنر ابھینو مشرا نے تیار کیا۔جنید صفدر کی مہندی پر مریم نواز کے نیلے رنگ کے لہنگے کے بارے میں بی بی سی سے

گفتگو کرتے ہوئے ابھینو مشرا کا کہنا تھا کہ مریم نواز ’ہمیں اس وقت سے فالو کر رہی ہیں جب ہم نے کچھ سال پہلے پاکستان کے شہر لاہور میں ایک شو کیا تھا۔‘انھوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ’ہم سے پہلے انسٹاگرام پر رابطہ کیا جس کے بعد ہمارا ان سے فون پر رابطہ ہوا۔ انھیں ہماری برائڈل کلیکشن سے نیلا جوڑا پسند آیا جسے وہ اپنے مطابق تھوڑا سا تبدیل کروانا چاہتی تھیں۔‘’جو لباس ہم نے ان کے لیے بنایا اس پر شیشوں اور گوٹا پٹی کا کام را سلک پر کیا گیا ہے‘۔ابھینو مشرا کا کہنا تھا کہ جو لہنگا مریم نواز نے پسند کیا ’ہم نے لہنگے میں مریم نواز کے لیے تبدیلی کی۔‘ابھینو مشرا تسلیم کرتے ہیں کہ ’مریم نواز میرے بنائے ہوئے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں، انھوں نے اس جوڑے کو بہت اچھے انداز سے پہنا۔‘ہم نے ابھینو سے پوچھا کہ اگر ویسا ہی لہنگا کوئی اور خریدنا چاہے تو اسے کیا قیمت ادا کرنا ہوگی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ویب سائٹ پر لہنگوں کی قیمت لکھی ہوئی ہے۔‘ویب سائٹ پر بتائی گئی قیمت کے مطابق ان کا نیلا لہنگا پاکستانی چار لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کا ہے۔ابھینو مشرا کا مزید کہنا تھا کہ ’مریم نواز کی جانب سے ہمارے کام کو پسند کیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ ہم سے کام کروائیں گی۔‘

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…