جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی، وزیراعظم عمران خان

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے کیونکہ افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا،پاکستان انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔

بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، فواد احمد، شیخ رشید، اسد عمر، مشیران شوکت ترین اور عبدالرزاق داود، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور سینئر سول و عسکری حکام شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہنگامی صورتحال اور انسانی المیے سے بچنے کی خاطر پاکستان افغان عوام کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا،حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کے لیے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے راستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایپکس کمیٹی کے شرکاء نے افغانستان میں ہنگامی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں 19دسمبر کو پاکستان کی سربراہی میں منعقد ہونیوالے او آئی سی اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی تمام شرکا نے کہا قابل فخر بات ہے کہ پاکستان اتوار کو او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، اس خصوصی اجلاس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور انکی مدد کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…