جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی کے گھریلو صارفین کے اضافی کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاور ڈویژن اسلام آباد نے ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام وہ بجلی صارفین جنہوں نے اپنے گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر نصب کروا رکھے ہیں کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت

بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مراسلے جاری کردئیے ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں خلاف ضابطہ ایک سے زائد میٹر لگانے پر صارفین فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو استعمال شدہ بجلی کے کم شرح کے بل کے باعث نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق کسی بھی گھر میں ایک سے زائد میٹر لگانے کے لئے قواعد و ضوابط واضح ہے کہ جس کے تحت اس گھر کے دو داخلی دروازوں کا ہونا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ دونوں میٹروں کی وائرنگ کا الگ الگ ہونا ضروری ہے جبکہ اس گھر میں سوئی گیس کے بھی دو الگ الگ میٹر ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہیں جن کی فہرستوں کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایک سے زائد میٹر رکھنے والے بجلی صارفین کی فہرست تیار کر کے پاور ڈویژن کو ارسال کریں گی۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…