میانوالی(این این آئی)میانوالی میں ہفتے کے روز جلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)
کے مطابق پروٹو کول کے مطابق اہلکار نے پی ٹی آئی رہنما کو تلاشی کے لئے روکا تھا، تحقیقات کے بعد امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی رہنما امیرخان نے کہا کہ کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا، تلاشی دیکر جلسہ گاہ میں داخل ہوا، مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے میانوالی جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں میانوالی تا سرگودھا دو رویہ سڑک کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جانے والوں سے مفاہمت نہیں کرینگے، جنہوں نے اقتدار میں آکر پیسہ چوری کیا ان سے نہ مفاہمت ہوگی اور نہ ہی انہیں این آر او دیں گے۔