اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نئی پانچ سالہ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی کے اثرات ٗ پاکستان میں کار سازی کی صنعت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری آگئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان میں کار سازی کی صنعت میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری آگئی جبکہ نئی پانچ سالہ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہے۔پالیسی کے تحت مقامی تیار کردہ آٹو پارٹس برآمد بھی ہوں گے اور پاکستانی صارفین کو سستی چھوٹی کاروں

کی فراہمی ترجیح قرار دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے ملک میں ایک درجن کے قریب نئی کار کمپنیاں قائم ہو گئیں جس سے مستقبل میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔سرکاری دستاویز کے مطابق 9 کار کمپنیوں کی پیداوار شروع ہوگئی، مزید تین سے چار کمپنیاں آپریشن کا جلد آغاز کریں گی جن میں چینی، یورپی، ملائشین اور کورین کمپنیاں شامل ہیں۔نئی کمپنیوں کی بدولت پاکستان میں کاروں، ایس یو ویز، لائٹ اور کمرشل گاڑیوں کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ موجودہ مالی سال گاڑیوں کی پیداوار میں 75 فیصد جبکہ فروخت میں 70 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔وزارت صنعت و پیداوار کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نئی کار کمپنیوں کے قیام سے کار مینوفیکچرز میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا، بہتر معیار اور سیفٹی فیچرز یقینی بنانا نئی آٹو پالیسی کا حصہ ہے۔ آٹو سیکٹر کیلئے لیگل فریم ورک بھی تیار کیا جائے گا اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آٹو انڈسٹری کیلئے اگلے بجٹ میں مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…