جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے، ڈینی موریسن

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی و معروف کرکٹ کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے کہا ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنیں گے۔ڈین موریسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں

ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولرز کی فہرست کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ کو شاباشی دی۔فہرست کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 1982 میں عمران خان نے ایک سال میں سب سے زیادہ 62 وکٹیں لیں۔وقار یونس نے سال 1993 اور 1990 میں بالترتیب 55 اور 49 وکٹیں حاصل کیں، اس فہرست میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں جنہوں نے سال 1990 اور 1994 میں بالترتیب 47 اور 48 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے ان لیجنڈز کی فہرست میں اس برس شاہین شاہ بھی شامل ہوئے ہیں جو سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 47 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔اس کامیابی پر ڈینی موریسن نے شاہین شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شاہین شاہ ایک دن عظیم بولر بنے گا۔اسی ٹوئٹ میں ڈینی موریسن نے وقار یونس سے ان کی رائے بھی طلب کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…