واشنگٹن (آن لائن)امریکا کی مختلف ریاستوں میں بگولوں نے تباہی مچادی، کم از کم 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔گورنر کینٹکی کے مطابق بگولوں سے زیادہ تباہی گریوز کا ؤ نٹی اور میفیلڈ ٹا ؤ ن میں ہوئی، میفیلڈ میں ایک فیکٹری کی چھت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں۔گورنر کینٹکی نے بگولوں سے ممکنہ طور پر کم از کم 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا۔بگولوں نے گریوز کا ؤنٹی کورٹ ہاؤ س اور اس سے متصل جیل کو بھی نقصان پہنچایا۔امریکا میں ریاست آرکنساس، الینوئے، کینٹکی، میزوری اور ٹینیسی میں بگولے آئے، آرکنساس میں بگولوں سے کم از کم 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ الینوئے میں بگولوں سے ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کو نقصان پہنچا۔