منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) بین الاقوامی ٹریول و ایوی ایشن بلاگر سیم چوئی پاکستان پہنچ گئے، سیم چوئی پی آئی اے کی خصوصی مہمان کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں۔سیم چوئی ہوابازی کی صنعت کے سب سے نامی گرامی رپورٹر اور مبصر بھی ہیں، سیم چوئی کی بنائی گئی جہازوں اور ائیرلائنز کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر 60 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ رکھی ہیں۔

دنیا کی تمام جہاز ساز کمپنیاں اپنے نئے جہازوں کی جائزہ ویڈیوز کیلئے سیم چوئی کی خدمات لیتے ہیں کیونکہ سیم چوئی ائیرلائنز کی سروس پر گہری تنقیدی نظر رکھتے ہیں۔ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیم چوئی پی آئی اے کی سروس اور شمالی علاقہ جات کی منظر کشی کریں گے۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیم چوئی نے کہا کہ اب تک بہت ساری ائیرلائنز کو کور کیا ہے مگر اس صنعت کے ارتقاء میں پی آئی اے کا بہت اہم کردار ہے۔بلاگر سیم چوئی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دنیا بھر میں فضائی خدمات کے کردار کے حوالے سے ایک بہت دلچسپ کہانی ہے جس کو بیان کیا جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نو سال بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں اور ہمیشہ سے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا معترف رہا ہوں۔سیم چوئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر فرد ملتے ہی چائے اور کھانا کھلانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جو دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، پاکستان کے جہاز پر سوار

ہونے کے ساتھ ہی ایسا لگتا ہے آپ پاکستان آگئے ہیں۔سیم چوئی کو بچپن سے ہی ہوا بازی کا شوق تھا، وہ اپنی نو عمری میں ہی ایئر پورٹ جا کر جہازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف دیکھا کرتے تھے جس سے ہوا بازی کا شوق پیدا ہوا۔سیم چوئی نے ہانگ کانگ کے کنگز کالج میں سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور آسٹریلیا کی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے اکنامکس اینڈ فنانس میں گریجویشن کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…