منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نالائق حکومت کو مسلط کرنے میں مدد کرنیوالے اب انہیں ہٹانے میں عوام کی مدد کریں: رانا ثنا اللہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دی ۔رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث فاضل جج نے کیس کی سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ پراسکیوشن نے کیس کی سماعت

ملتوی کرنے کی درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مصروفیت کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتے،استدعا ہے عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی مصروفیت کے باعث سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے ملک میں احتساب کا ڈرامہ رچایا جو اب ختم ہو چکا ہے ۔ نیب کی اصلیت لوگوں کو پتہ چل چکی ہے، وزیراعظم نے خود نئے ڈی جی نیب کی تقرری کی ہے، نیا ڈی جی نیب بھی وزیراعظم کے انتقام کے ایجنڈے کو پورا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ،یہ ٹولہ ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے ،غریب اور تنخواہ دار طبقہ کیسے گزارہ کرے گا،اب عوام اپوزیشن کا ساتھ دیں اور اس حکومت کو باہر نکالیں ،یہ کچھ عرصہ اور اقتدار میں رہے تو ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو جائے گا،ڈالر 200 روپے تک پہنچنے کے منفی اثرات ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں دوبارہ زندہ ہونے کیلئے کوششیں کررہی ہے،زرداری صاحب کو چاہیے کہ وہ اپنی بات عوام تک

پہنچانے کے لئے بہتر الفاظ کا چناو کریں، سیاسی جماعتوں کے درمیان صحتمندانہ مقابلہ ہونا چاہیے ،پیپلز پارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ اور اعتراض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میدان میں موجود ہے اوربھرپور طریقے سے مزاحمت کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح اس حکومت کو مسلط کرنے میں مدد دی گئی

اسی طرح اس سے جان چھڑوانے میں بھی مدد کی جائے ،ان کو عوام پر مسلط کرنے والے خدا کا خوف کریں ،ہم حکومت کیخلاف میدان میں ہیں ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ نہیں کہ صرف ہمیں ہی ووٹ دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…