جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی کرکٹر فراڈیے کے ہتھے چڑھ گئے، اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب

datetime 11  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی بھی فراڈیئے کے ہتھے چڑھ گئے ،اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب نکال لی گئی ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر ونود کامبلی حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا

شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی نے کہاکہ انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔واقعہ کے بعد ونود کامبلی نے فوری طوربینک حکام اور پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارت کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…