منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویکسین تو خرید نہیں سکے ایک بس ہی خرید لیتے، پیپلز پارٹی 6 بار برسراقتدار رہی سندھ میں ایک میل موٹروے نہیں بناسکی،اسد عمر

datetime 11  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 6 بار برسراقتدار رہی سندھ میں ایک میل موٹروے نہیں بناسکی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویکسین تو خرید نہیں سکے ایک بس ہی خرید لیتے، ن لیگ نے 3بار حکومت ملنے کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا، گزشتہ ورز مزاحیہ خاکہ چل رہاتھا، ایک صاحب افتتاح کرنے آگئے،گجر اور اورنگی نالوں پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے، آئندہ چند ماہ میں حیدرآباد ، سکھر موٹروے کا افتتاح ہوگا، وفاق نے کے فور منصوبے

کی بھی ذمہ داری لی ہے، آئندہ ایک ماہ کے اندر کے فور منصوبے کی منظوری ہوجائے گی، جس کے ذریعے وفاق کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی فراہم کرے گا۔وہ جمعہ کو گرین لائن بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اسد عمر نے کہا کہ کے ٹی پی کے تمام منصوبوں بشمول گرین لائن بس، K-IV واٹر پراجیکٹ، نالوں کی صفائی، کراچی سرکلر ریلوے اور ریلوے فریٹ کوریڈور پر پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے جبکہK-IV منصوبے کے ذریعے کراچی کو 2023 تک پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔نالوں کی صفائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجر اور اورنگی نالے کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ محمود آباد نالے پر کام آئندہ 10 روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا اور کے سی آر کے لیے ایلیویٹڈ ٹریک تیار کیا جائے گا۔انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور گرین لائن منصوبے سے وابستہ پوری ٹیم کے کردار کو سراہا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران عوام کا پیسہ ان پر خرچ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے کے افتتاح پر وزیراعظم عمران خان، ایس آئی ڈی سی ایل اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گرین لائن منصوبے میں ذاتی دلچسپی لی ہے کیونکہ انہوں نے منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پوری ٹیم کو واضح ہدایات جاری کی ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر سندھ حکومت بھی کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت شروع کرنا چاہتی ہے تو ہم اسے مقابلے کے طور پر خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے سندھ حکومت سے عوام کو صحت کارڈ سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔قبل ازیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کراچی کے عوام کے دیرینہ مطالبات میں سے ایک ہے۔گرین لائن بس سروس کے آپریشنز اور سہولیات کے بارے میں ایک ویڈیو دستاویزی فلم بھی سامعین کے لیے پروجیکٹر پر چلائی گئی۔ بتایا گیا کہ ہائبرڈ بسوں میں تقریبا 200 سے 250 مسافروں کی گنجائش ہوگی جو کہ یو ایس بی پورٹس سے لے کر وہیل چیئرز تک کے نظام سے لیس ہوگی۔گرین لائن بس سروس کے لیے سرجانی ٹائون میں ایک جدید ڈپو بنایا گیا ہے اور گرین لائن بس منصوبے کی نگرانی اور مسافروں کی سیکیورٹی کے لیے 900 کے قریب کیمروں والا کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ گرین لائن بس سروس کے تحت 80 بسیں سرجانی سے جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب میونسپل پارک تک 22 کلومیٹر کے روٹ پر خدمات فراہم کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…