کراچی(آن لائن)نومبر کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلے میںپاکستان کی بر آمدات میںنمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق نومبر میںپاکستانی بر آمدات میں33.5فیصد کا نمایاںاضافہ ہوا ہے جو کہ دیگر جنوبی ایشائی ممالک کے مقابلے میںسب سے زیاد ہ ہے ،
نومبر کے دوران بنگلہ دیش کی برآمدات 31.3 فیصد اور بھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد کا اضافہ ہوا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے مطابق برآمدات میں اضافہ ہمارے برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، اوربرآمد کنندگان کی کارکردگی کو سراہا جانا ضروری ہے۔