لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب )نے شہباز شریف خاندان ٹی ٹی سکینڈل میں شریک ملزم علی احمد خان کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم علی احمد خان کو 13 دسمبر کو ریفرنس کی
کاپیاں تقسیم کی جائیں گی،احمد علی خان شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم ہے،ملزم کے اکاؤنٹ میں 41 ملین روپے جمع کروائے گئے تھے، ملزم نے دوران تفتیش تین مختلف بیان دیئے ہیں،احمد علی خان شہباز شریف فیملی کا بے نامی دار ہے۔