منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

15ہزار سواریوں کو ویکسینیشن سنٹرز تک مفت سفری سہولت کے بعد اوبرکا اپنے ڈرائیورزاور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگوانے کی سہولت کا اعلان

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)دنیا بھر میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم اوبر(Uber)نے کورونا کے نئے خطرے کے پیش نظر اپنے رائیڈرز اور ڈرائیورزکوکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا سے بچا کے ویکسینیشن سنٹرز تک مفت سفرکی سہولت دینے کا اعلان کیاہے۔

کورونا ویکسینیشن کی مہم کے پہلے مرحلے میں اوبرنے 24ہزارکے قریب مفت ٹرپس دیے تھے تاکہ سواریوں کو ویکسینیشن میں سہولت فراہم کی جا سکے اور کورونا جیسے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں اوبر اب اپنے پارٹنر ڈرائیورزکی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تا کہ وہ سواریوں کے ساتھ ساتھ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بھی ویکسینیشن مراکز تک مفت سفر کرنے کا موقع حاصل کر یں۔سواریوں اور ڈرائیورز کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے واچرز موصول ہوں گے جس سے وہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(NCOC)کی ویب سائٹ پر درج ویکسینیشن سنٹرزتک جانے اوروہاں سے زیادہ سے زیادہ375روپے فی ٹرپ کے حساب سے چار سواریوں کی بکنگ کر سکیں گے۔ملک کے تین شہروں، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اوبر کی ایپ سے واچر ڈاون لوڈ کیاجاسکتاہے جو کہ 31 دسمبر 2021 تک کارآمد رہے گا۔پاکستان میں اوبر کے کنٹری ہیڈ شاہد خان نے کہا ہے کہ،اپنی سواریوں اور ڈرائیورز کی حفاظت اوبر کی اولین ترجیح ہے، ہم اس وبائی مرض کے دوران اپنے شہریوں کے محفوظ سفر اورمشکل وقت میں مقامی حکام کی مدد کر رہے ہیں جس نے پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں حالیہ کمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم اپنے سواروں کے ساتھ ساتھ پارٹنر ڈرائیورز اور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگوانے اور محفوظ رہنے کی سہولت دینے کے لیے اپنے پلیٹ فارم اور ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا اوبر کے عالمی عزمMove What Matters کا حصہ ہے جس کے تحت شہریوں کی مدد کی جارہی ہے تاکہ وہ اس وبائی مرض سے مقابلہ کے لیے تیار ہوسکیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اوبر نے کوروناکا پھیلا روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں Uber Medics اور Uber Connect کا آغاز، سواریوں اور ڈرائیورز کے لیے جدید حفاظتی اقدامات، کوروناسے متاثرہ ڈرائیورز کی مالی معاونت جبکہ سواریوں اور ڈرائیوروں کو صحت حکام کی جانب سے دیے گئے حفاظتی مشوروں پر عمل کے لیے اپنی ایپ کے ذریعے یاددہانی کرانا جیسے اقدامات شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…