منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ عمار ت بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، عدالت شدید برہم

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ بے ہنگم تعمیرات پر برہم ہوگئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں بے ہنگم اور خطرناک طریقہ کار تعمیرات، سول انجینئرز سے سرٹیفکیٹ اور معائنہ کرانے کے شرط کے بارے میں درخواست کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ

شہر میں جو تعمیرات ہورہی ہیں وہ انتہائی خطرناک ہیں۔ لیاری میں عمارت بھرنے سے چالیس لوگوں کی جان گئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دہلی کالونی میں 65 گز پر آٹھ منزلہ عمارتیں کھڑی ہیں۔ بہت اہم اشو ہے، فریقین 18 جنوری کو تیاری کرکے آئیں۔ جو معیار ہم دیکھ رہے ہیں وہ انتہائی ناقص ہے۔ نقشہ تو پارٹی کی مرضی سے بن جاتا ہے، دو منزلہ نقشے پر پانچ منزلہ بن جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔سندھ ہائی کورٹ نے 18 جنوری کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…