منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سی ڈی اے کا زور غریبوں پر چلتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جھونپڑی کی رہائشی خاتون کی درخواست پر آپریشن روکنے کا حکم

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ای 11 کی جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کی عارضی درخواست پر جھگیوں کے خلاف آپریشن روکنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ نے سی ڈی اے کو ای 11 میں جھگیوں کے

خلاف آپریشن سے روک دیا۔عدالتِ عالیہ کی جانب سے 3 وکلاء عدنان رندھاوا، عمر اعجاز گیلانی اور دانیال حسن پر مشتمل عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔اسلام اباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام کے ہمراہ کمیشن کو فوری جھگیوں کا وزٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالتِ عالیہ کے حکم پر خاتون کی عارضی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کر دی گئی اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ کمیشن جھگیوں کا وزٹ کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کروائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ معاشرے کا یہ طبقہ وکیل کی خدمات نہیں لے سکتا، سی ڈی اے غریب کی جھگی گرانے میں دیر نہیں لگاتا۔عدالت نے سی ڈی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…