جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

عدالت کارہائشی زمین پر قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی ٹان شپ دارالسلام سوسائٹی میں رہائشی زمین پر قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی ٹان شپ دارالسلام سوسائٹی میں رہائشی زمین پر

شادی کے خلاف سماعت ہوئی ، دوران سماعت رہائشی پلاٹ پرتجارتی سرگرمیاں کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس ظفراحمد راجپوت نے استفسار کیا کیارہائشی پلاٹ پرسرگرمیاں ہوسکتی ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کیلیے درخواست دیرکھی ہے۔عدالت نے سوال کیا پلاٹ کی حیثیت تبدیل ہونے سے پہلے تجارتی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں؟ جس پر وکیل ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ بالآخر متعلقہ اداروں کوکارروائی کرنی ہے۔جسٹس ظفرراجپوت نے ریمارکس دیئے کہ بالآخرقیامت بھی تو آنی ہے کیا سارے کام قیامت تک چھوڑدیں؟ عدالت نے شمس الدین سومروکوشادی ہال کے خلاف کارروائی کاحکم دیا تھا۔عدالت نے استفسار کیا یہ کون ہے کس نے کارروائی کرنی ہے؟ غیرقانونی شادی ہال کے خلاف کتنی دن میں کارروائی مکمل ہوگی تو وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ 10دن میں شادی ہال کو مسمار کردیں گے۔عدالت نے رہائشی زمین پر قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 دسمبرکورپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کارروائی نہ کی تومتعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کارروائی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…