جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر خوبصورت تحفہ دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے شادی پر وکی نے اپنی دلہنیا کو انتہائی خوبصورت اور قیمتی تحفہ دیا ہے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک نجی ہوٹل میں 9 دسمبر کو انجام پائی۔ وکی اور کترینہ دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر

شیئر کرکے یہ خوشخبری پوری دنیا کو سنائی۔کترینہ کیف شادی پر سرخ لہنگے میں روایتی مشرقی دلہن کے روپ میں انتہائی خوبصورت نظر ا?ئیں۔ کترینہ نے شادی پر بھارت کے مشہور ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کا ڈیزائنر لہنگا زیب تن کیا تھا، جس میں مٹکا ریشم پر باریک تلے کا کام کیا گیا تھا اس کے علاوہ لہنگے کے بارڈر پر زردوزی کا انتہائی خوبصورت کام بھی تھا۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق کترینہ کے شادی کے لباس کی قیمت 17 لاکھ روپے ہے۔کترینہ کی شادی کے لباس کے ساتھ جیولری بھی سبیا ساچی مکھرجی کی ڈیزائن کردہ تھی۔ اداکارہ نے 22 قیراط سونے، ہیرے اور ہاتھ سے جڑے موتیوں کی انتہائی خوبصورت جیولری پہنی۔کترینہ کے ساتھ ان کے دولہے وکی کوشل کا لباس بھی سبیا ساچی مکھرجی نے ہی تیار کیا تھا۔ وکی نے شادی پر انتہائی خوبصورت سلک شیروانی زیب تن کی تھی جس میں ہاتھ سے تیار کردہ سونے کی پرت چڑھے ہوئے بنگال ٹائیگر بٹن جڑے تھے۔تاہم بھارتی میڈیا میں جس چیز کی سب سے زیادہ بات کی جارہی ہے وہ کترینہ کیف کی شادی کی انگوٹھی ہے۔ جسیکترینہ کے ہاتھ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قیمتی انگوٹھی وکی کوشل نے کترینہ کو منگنی پر پہنائی تھی۔یہ پلاٹینم کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے کئی ہیرے اور درمیان میں ایک نیلے رنگ کا انتہائی خوبصورت ہیرا جڑا ہے۔ اس قیمتی انگوٹھی کی قیمت 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…