کراچی (آن لائن)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کوئی تو اپنے بھی ایک منصوبے کا افتتاح کر کے عوام کو بتائیں، گرین لائن منصوبے کا کام تاحال مکمل نہیں ہوا، اس کے بھی ٹرائل کا افتتاح کمال کی تبدیلی ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے گرین لائن منصوبہ کے افتتاح پر ردعمل میں کہی۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کیا ہے، جس کا نہ سَر ہے اور نہ ہی پاؤں ہیں،ان کے سارے کام اجلت میں ان کے ہی گلے کا پھندا بنتے ہیں صبر خود کرتے نہیں اور نصیحت بڑی بڑی،جس طرح یہ حکومت میں آئے ہیں ان کی تربیت بتا رہی ہے کہ پارٹی لیڈر پر بات کرنے کی انکی اوقات نہیں ہے, یہ تو انکو خود بھی معلوم ہوگیا ہوگا کہ بنے بنائے کام کیسے بگاڑے جاتے ہیں. صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انکے کراچی کے اتحادیوں نے بھی سالوں سے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا,یہ صرف وزارتیں لیکر اپنی جیبیں بھرتے ہیں, گرین لائن منصوبہ پر وفاقی وزرا کو ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو کہا تھا, چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریڈ لائن منصوبے کا جلد گراونڈ بریک کریں گے,گرین لائن کا جنوری سے پہلے افتتاح کرنا, مطلب بی آر ٹی اور کے سی آر والا حال ہی کرنا ہے, عمران صاحب آپ نے 2019 میں 162 ارب روپے اور ستمبر 2020 میں 1100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا، جو ابھی تک کراچی کے عوام کو نہیں ملے۔ اویس شاہ کا کنا تھا کہ گرین لائن کے نمائش پر برج فانئسنگ سندھ حکومت نے کی ہے, سندھ حکومت اورنج لائن بسز کی پیمینٹ کرچکی ہے, گزشتہ روز وفاقی وزرا نے جھوٹ بولا, گرین لائن منصوبے کاکریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے یہ منصوبہ سندھ حکومت کے کہنے پر دیا۔