جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے بھی ہراساں کیا جاتا رہا، وفاقی محتسب کشمالہ طارق کا انکشاف

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر انکشاف کیا ہے کہ اہم کیسز کے باعث استعفا دینے کیلئے دباؤ تھا،انہیں بھی ہراساں کیا جاتا رہا ۔ وفاقی محتسب کشمالہ طارق کی انسانی حقوق کے عالمی دن پرنجی ٹی وی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی محتسب ہوتے ہوئے ہراساں ہوتی رہی ہوں لیکن اب پیغام دینا چاہتی ہوں کہ

اب ڈرنا چھوڑ دیں خوف سے نکل آئیں۔ پاکستان میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی ہراساں ہوتے ہیں ۔پارلیمنٹرینز کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے پارلیمانی کمیٹی اور وومن کاکس اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں ہراسانی کےکیسز زیادہ ہیں ۔ تعلیمی اداروں ،یونیورسٹیوں میں بھی لڑکیوں کو نسبتاً زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔ بنکوں میں ہراسانی کے کیسز کا نوٹس لیا تو بنکوں کے سی ای او اور سی ایف او کو استعفا دینا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے خواتین لباس کے بارے میں بیان دیا تھا جس پر بعد میں تفصیلی وضاحت دے دی گئی تھی۔ کشمالہ طارق نے بتایا کہ بیوہ اور غریب خواتین کی وراثت اور جائیداد کے قبضوں میں صرف 20 دنوں کے اندر انہیں انصاف دلواتے ہیں حتیٰ کہ معاملے میں 13 سالوں میں عدالتوں کے چکر کاٹنے کے بعد خواتین کو ان کی جائیداد کے مسئلے پر صرف 20 دنوں میں یہاں سے انصاف دلوایا گیا۔ ڈی آئی جی،گریڈ 22 کے افسروں اور ڈی جی لیول کے افسروں کو نوکری سے برخاست کیا۔ ان کیسز میں ڈی سی اور پولیس کے ذریعے قبضے دلواتے ہیں ۔ہمارے پاس آنے والوں کو وکلا کی فیسیں نہیں دینی پڑ رہیں ۔ فیصلوں کے بعد فالو آپ بھی رکھتے ہیں کہ کدھر کوئی دھمکی یا نقصان تو نہیں پہنچا رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…