بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

وی آئی پی کاونٹر ختم کر دیا،امراء اور سفارشیوں کے لئے اب کوئی علیحدہ کائونٹر نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد احسن یونس

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا وی آئی پی کاونٹر ختم کر دیا گیا ہے اب تما م لوگ ایک ہی پراسس کے تحت لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ امراءاور سفارشیوں کے لئے اب کوئی علیحدہ کاونٹر نہیں ہے،

ہمارے لیے ہر شہری ہی وی آئی پی ہے۔ خواتین اور بزرگ شہریوں کو سسٹم کے تحت ترجیح دی جائے گی ۔ انہون نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں وی آئی پی کلچر ختم اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری لرننگ پیریڈ پورا کریں۔ انہوں نے کہا شہری 42 دن کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا ون ونڈو ہال کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہری اپنی باری کا انتظار کریں گے۔ ایسا شفاف سسٹم بنایا جائے کہ کوئی لائسنس بغیر ٹیسٹ کے جاری نہ ہو سکے۔ بلیک پیپرز، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…