لاہور(این این آئی) چلڈرن ہسپتال لاہور میں مردہ قرار دی گئی چار سالہ بچی زندہ نکلی ،غسل کے دوران بچی کی نبض اور دل کی دھڑکن چلتی معلوم ہونے پر اطلاع دئیے جانے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر بچی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی چار سالہ بچی چلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھی
اوراسے گزشتہ روز مردہ قرار دے کر ورثاء کے حوالے کیا گیا تھا۔ بتایاگیا ہے کہ ورثاء بچی کو مردہ سمجھ کر اپنے آبائی گائوں واپس چلے گئے او رجب تدفین سے قبل بچی کو غسل دیا جارہا تھا تو اس دوران اس کی نبض اور دل کی دھڑکن چلتی ہوئی محسوس ہونے پر ریسکیو 1122کو بلایا گیا جس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد بچی کو مزید علاج کے لئے فیصل آباد چلڈرن ہسپتال منتقل کر دی ۔