لاہور (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے لاہور کی 70فیصد تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکشاف کیا کہ شہر کی 70 فیصد تعمیرات بغیر کمرشلائزیشن فیس کی ادادئیگی اور
بغیر منظوری کے تعمیر کی گئی ہیں جو ذمہ داران سرکاری محکمہ جات ایل ڈی اے ،بلدیہ عظمیٰ لاہور اور لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کے لئے لمحہ فکریہ اور ان کی کاررکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان غیر قانونی تعمیرات کو کرمینیلٹی یا ایڈمنسٹریٹو بنیادوں پر دیکھا جائے ۔