منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے،حیران کن دعویٰ

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے، یہ بس سروس کو جنگلا بس سروس کہتے تھے اور آج یہ کسی اور حکومت کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہے ہیں۔ لاہور شہر میں اس وقت 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، بنی گالا جس میں آپ خود رہتے ہیں وہ ریگولائز ہوجاتا ہے

، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں عمارتیں گرا دو۔کراچی میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اندازہ نہیں کہ عام آدمی روٹی نہیں کھا پا رہا ہے، انہوں نے 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا۔مرتضی وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بے حد مہنگائی ہے، ان کا ترجمان کہتا تھا کہ پیٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہوا ہے، اب پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں اس وقت 70 فیصد تعمیرات غیر قانونی ہیں، بنی گالا جس میں آپ خود رہتے ہیں وہ ریگولائز ہوجاتا ہے، جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں عمارتیں گرا دو۔ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کراچی کے سائٹ ایریا میں سڑکیں بنوا رہی ہے، ہم عمران خان نہیں جو کسی اور کے کام پر اپنا فیتا کاٹیں، ہم نے ماڑی پور روڈ بنا دیا، کیماڑی میں ایک بہترین پارک بنا دیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر فائلیں پھینک کر کہتے تھے اختیارات نہیں کیا کروں، اب وہی کیایم سی روڈ بنا رہی ہے، فرق یہ ہے کہ اب کے ایم سی پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو کی ہے، اب طاقت کی کنجی عوام کے ہاتھ میں ہوگی، اب آپ کو منافقوں کو مسترد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکایات تھیں کہ سائٹ ایریا کی سڑکیں خراب ہیں، سائٹ ایریا وفاق کو ڈالر کما کر دیتا ہے مگر وفاق نے کچھ نہیں کیا ہے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ اب آپ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹاون کا نمائندہ موجود ہوگا، بڑے بڑے مسائل کے حل کے لئے آپ کا میئر بھی موجود ہوگا۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ 31 جنوری کو شہر کیلئے 50 نئی بسیں پیپلز پارٹی لے کر آ رہی ہے،باقی 2 ماہ کے اندر مزید 200 بسیں آجائیں گی۔انہوں نے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت ہمارا ساتھ نہیں دیتی دوسری حکومت کا ساتھ دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…