جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

جرمنی کا 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

برسلز (آن لائن) یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانیوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ کی جانب سے ان افغانیوں کو پناہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے

اور اب ان کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔سب سے زیادہ افغان شہریوں کو جرمنی پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغانیوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں اور اب طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مزید مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوجی انخلا اور طالبان کی حکومت کے بعد اگست میں یورپی یونین کے 24 ممالک پہلے ہی انخلا کرنے والے 28 ہزار افراد کو پناہ دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…