جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

طالبہ سےمبینہ زیادتی کرنے والا شوہر نکلا ،دونوں کا نکاح ہو چکا تھا ، لڑکی کے اہلخانہ رخصتی سے انکاری تھے

datetime 10  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) سندر میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ واقعہ کی اصل تفصیلات سامنے آ گئیں۔7 اکتوبر کو طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فرسٹ ایئر کی طالبہ ہمسائے کے گھر کمپیوٹر سیکھنے جاتی تھی۔

ملزم حیدر علی 2 نامعلوم ساتھیوں سے ملکرطالبہ کو گاڑی میں لے گئے، ملزموں نے شور مچانے پر بھائی کو جان سے مارنے کا کہتے رہے، حیدر علی نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور دستاویز پر سائن انگوٹھے لئے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے سندر کی حدود میں طالبہ سے ز یادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور فیاض احمد سے رپورٹ طلب کرلی تھی جبکہ وزیراعلی پنجاب نے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا تھا۔لیکن اب کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا ملزم حیدر سے 7 اکتوبر کو نکاح ہوا تھا، لڑکی کے اہلخانہ رخصتی نہیں کر رہے تھے۔ ملزم نے لڑکی کے ورثا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔ملزم کی لڑکی سے نکاح کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ دونوں کے اہلکانہ ایک دوسرے کو مٹھائی کھلاتے نظر آتے ہیں۔ ملزم کے والد محمد حسین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیٹے کے خلاف غلط مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے کو خارج کیا جائے اور بیٹے کو رہا کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…