اسلام آباد(آن لائن )فیملی عدالت میں ادھیڑ عمر سرکاری سکول ٹیچر روٹھی بیوی کو منانے پاؤں پڑ گیا اور فریاد کی کہ معاف کردیں، پاوں پکڑتا رہا، بچوں کا واسطہ ہے،
صلح کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق کی ڈسٹرکٹ فیملی کورٹ سائرہ ارم عوام کی بھری عدالت میں شوہر نے بیوی کے پاؤں پکڑ لیے۔ مگر بیوی پھر بھی جانے کو تیار نہیں۔ گزشتہ روز عدالت میں فہمیدہ بنام اختر علی کے نام سے نان نفقہ کیس کی سماعت ہوئی۔ شوہر سرکاری اسکول ٹیچر ہے اور دونوں کے ساتھ بچے ہیں چار بیٹیاں اور تین بیٹے، خاتون بچوں سمیت دارالامان میں رہتی ہے۔ سکول ٹیچر کا عدالت نے کہنا تھا کہ میری تنخوا ٹوٹل 40000 ہے۔ میں بیوی کو ساری تنخواہ دینے کے لئے تیار ہوں فیملی جج سائرہ ارم عوام نے میاں بیوی کو راضی ہونے کا موقع دیا تو شوہر بھری عدالت میں سب کے سامنے بیوی کے پاؤں پکڑ لیے۔ مگر سنگدل بیوی جانے کو تیار نہیں ہوئی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی 17جنوری 2022 تک ملتوی کر دی۔