جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی میں کروڑ پتی شخص کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ قبل آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ شہباز نتھوانی کے قتل کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔رواں سال 7 جون کو سچل کے علاقے اسکیم 33 مہران بنگلوز کے قریب

صبح ساڑھے پانچ بجے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے شہباز نتھوانی کو قتل کیا تھا اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا مقتول کی اہلیہ دانیہ اور 6 سالہ بیٹی بھی اس کے ہمراہ کار میں سوار تھی۔سچل پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ دفعہ 302/34 کے تحت مقتول کے والد شبیر نتھوانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔مدعی مقدمہ نے شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرایا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ملی بھگت سے کسی دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کرایا ہے اور اس واقعے کی اطلاع شہباز کے سالے شاہ رخ نے میرے بیٹے سیف کو موبائل فون پر صبح پونے چھ بجے کے قریب دی تھی۔شبیر نتھوانی کا کہنا تھا کہ میری بہو ایک ہفتے قبل میکے صفورہ گئی تھی جسے لینے کے لیے میرا بیٹا 6 جون کی شب تقریبا 10 بجے کے قریب گیا تھا اور 7 جون کی صبح واپسی پر اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ بعد قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی جمشید کو گرفتار کرلیا، مقتول شہباز نتھوانی کی ملزمہ سے 7 سال قبل شادی ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…