جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی) اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا نے انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دونوں نے سات پھیرے لے لیے۔اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف

کے سات پھیروں کی رسومات 9 دسمبر کی سہ پہر کو ادا کی گئیں۔رپورٹ میں دونوں کی لیک ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تاہم 9 دسمبر کی شام تک خود کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔علاوہ ازیں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تصویر کو دیگر شوبز ویب سائٹس اور اخبارات نے بھی شائع کرتے ہوئے ان کی شادی کی تصدیق کی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں 9 دسمبر کی سہ پہر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔دونوں کی شادی کی تقریبات راجستھان کے ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں 7 دسمبر سے جاری تھیں اور ان کی شادی میں 100 سے 120 شخصیات نے شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے رسمی طور پر شادی کرنے سے قبل 5 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج بھی کی تھی کیوں کہ دونوں کا مذہب مختلف ہے۔دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے ،کترینہ کیف مسلمان ہیں اور دونوں نے کورٹ میرج کرنے کے بعد 9 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…