جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

بپن راوت کی ہلاکت دہشتگردی یا بھارتی جرنیلوں کی باہمی چپقلش کا نتیجہ ؟نیا پنڈوراباکس کھل گیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فو ج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاکت سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔روزنامہ جنگ میں پرویز شوکت کی خبر کے مطابق بعض فوجی حلقے ہیلی کاپٹر حادثے کو سازش قرار دے رہے ہیں ، کیونکہ روسی ساخت کا یہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ہر موسم میں انتہائی محفوظ سمجھا جاتا ہے بعض حلقوں کا خیال

ہے کہ دو روز قبل ناگا لینڈ میں جہاں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے وہاں شک کی بنیاد پر 13 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔ بھارتی فوج نے انہیں دہشت گرد سمجھتے ہوئے مار دیا جبکہ وہ عام شہری تھے ۔ خیال ہے یا تو یہ حادثہ علیحدگی پسندوں کی تخریبی کارروائی کا نتیجہ ہے یا پھر بھارتی جرنیلوں کے درمیان باہمی چپقلش کا نتیجہ ہو سکتا ہے ۔ غیر جانبدار حلقوں کے مطابق جنرل بپن راوت کے چیف آف ڈیفنس بننے کے بعد ان کی بھارتی ایئر چیف کے ساتھ چپقلش کسی سے ڈھپی چھپی نہیں ۔بھارتی ائیر چیف کاموقف ہے کہ بپن راوت ایئر فورس کو مضبوط بننے میں تعاون نہیں کرتے اور چین میں 8ہزار مربع میل مبینہ بھارتی علاقے پر جو قبضہ کیاہے وہ بپن راوت کی ناقص اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ان دونوں فوجی جرنیلوں کے درمیان چپکلش کئی مرتبہ منظر عام پر بھی آچکی ہے ۔حادثہ کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر ناگا لینڈ روانہ بھی ایئر فورس بیس سے ہوا ۔ واضح رہے گزشتہ دو اڑھائی سال قبل جب پاکستان نے دو بھارتی طیارے مار گرائے اس کے بعد پاکستانی طیاروں نے سری نگر میں آرمی ہیڈ کوارٹر میں جہاں بپن

راوت کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہو رہی تھی اس ہیڈ کواٹر کے ارد گرد پاکستانی طیاروں نے بم پھینکے اور جان بوجھ کر ہیڈ کوارٹر کو تباہ نہیں کیا ، اس کا اعتراف (ر) بھارتی جرنیلوں نے بھی کئی بھارتی ٹی وی چینلوں پر بھی کیا ،پاکستان طیاروں کے اس حملے کے بعد را کے چیف کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر کے اس حادثے کی تحقیقات میں ہیلی کاپٹر بننے والی کمپنی کے ماہرین کو بھی شامل کرنا پڑے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…