لندن(این این آئی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں محفل سماع کے دوران پاکستانی طلبا کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، لندن پولیس نے چھ افراد گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ
کی مختلف یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے محفل قوالی کا اہتمام کیا گیا تھا، تقریب کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوا جس میں دو درجن کے قریب طلبہ شامل تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 6 پاکستانی طلبہ کو موقع سے گرفتار کرلیا جن کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چند طلبہ نے شراب بھی پی رکھی تھی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا، مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ مغربی لندن کے علاقے ناٹنگ ہل کے قریب محفل سماع تین گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد ہال سے باہر نکلتے ہوئے دو طلبہ گروپوں میں جھگڑا ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر لندن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور طلبہ کو گرفتار کیا۔