لاہور (این این آئی) بادامی باغ میں والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹا اور بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 82 سالہ ضعیف ماں پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا، پولیس شکایت ملنے پر بزرگ خاتون کے گھر پہنچی اور انہیں طبی امداد فراہم کی۔پولیس کی جانب سے بیٹے کو گرفتارکرنے پر بزرگ خاتون نے بیٹے
اور بہو کو معاف کر دیا، والدہ کے معاف کرنے پر بیٹے اور بہو کو بھی غلطی کا احساس ہوگیا اور دونوں نے ماں کے قدموں میں گر کر معافی مانگ لی۔ایس پی سٹی کے مطابق والدہ کے معاف کرنے پر بیٹے اور بہو کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا، ماں کے قدموں تلے جنت ہے، بچے والدین کی عزت و احترام کریں جب کہ خواتین پر تشدد جیسے واقعات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔