جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں کم مہنگائی ہے ،وزیراعظم

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں دیگر ملکوں سے کم مہنگائی ہے، تین ماہ پہلے پلان بنایا کہ کس طرح لوگوں پر مہنگائی کا دبائو کم کرسکتے ہیں، کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو پانچ لاکھ کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھی، آٹا اور دالوں پر 30 فیصد سبسڈی دے رہے ہیں

فیصلہ کیا کہ مستحق خاندانوں کو کم قیمت پر آٹا،گھی اور دالیں فراہم کریں، غریب خاندان احساس راشن پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کریں۔ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ مستحق خاندانوں کی احساس راشن پروگرام میں رجسٹریشن کرائیں،بیس لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیرکاروبار،گھرکیلئے قرض اور کسی ایک فرد کوٹیکنیکل ایجوکیشن دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آدھے سے زیادہ پیسا جو ماضی کی حکومتوں نے قرض لیے تھے ان کے سود میں چلا جاتا ہے،ملک صحیح راستے پر چل پڑا ہے، ہماری ایکسپورٹ بڑھے گی ،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکالرشپس ہم دے رہے ہیں، ہم میرٹ کے تحت 63 لاکھ نوجوانوں کو اسکالرشپس دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے آمدنی بڑھتی جائے گی مزید پیسا بچوں کی تعلیم پر لگائیں گے، وزراء اپنے حلقوں میں جائیں اور مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کرائیں، اب تک پاکستان میں شارٹ ٹرم پلاننگ ہوئی اب ہم پہلی بار لانگ ٹرم پلاننگ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…