مٹیاری(آن لائن )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی رہنما احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ اگر ہم 26 مارچ کو استعفے دے دیتے تو حکومت گھر چلی جاتی لیکن ایک جماعت کے استعفے نہ دینے اور پیچھے ہٹنے کی وجہ سے حکومت کھڑی ہے ، سی پیک لانے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے والی (ن) لیگ کو حالیہ الیکشن میں دھاندلی کرکے نکالا گیا،نواز لیگ کی جانب سے اقتدار کے
بجائے ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلائی گئی ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھانوازلیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا مٹیاری بار سے خطاب نوازلیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے مٹیاری بار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکے26 مارچ کو اگرہم استعفے دے دیتے تو حکومت گھر چلی جاتی لیکن ایک جماعت کے استعفے نہ دینے اور پیچھے ہٹنے پر ایسا نہیں ہوسکاان کاکہنا تھاکے ملک کوسی پیک منصوبوں سے ترقی کے منصوبوں سے نوازنے اور دہشتگردی سے پاک کرنے کے باوجود حالیہ الیکشن میں نواز لیگ کو ووٹ کے ذریعے دھاندلی کرکے نکالا گیا اس وقت ملک کی معیشیت کو 5.8 فیصد اعشاریہ پر چھوڑا لیکن نیازی حکومت نے صرف تین سالوں میں معیشت کو 1.6 فیصد اعشاریہ تک پھینکا ہے جس سے ملک خسارے میں ہے ان کا کہنا تھاکہ نواز لیگ کی جانب سے اقتدار کے بجائے ووٹ کو عزت دو کی تحریک چلائی گئی ہے جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا ان کا کہناتھاکہ جنرل مشرف دور میں وکلاء کامیاب تحریک کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ان کا کہنا تھاکہ خودکش دھماکوں سے اپنوں کے جنازہ اٹھاکر جب لوگ تنگ آگئے ضرب عضب اور ردالفساد پاک فوج کے آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیئے 500 سؤ ارب روپیہ رکھ جنگ کو جیتا گیا ان کا کہنا تھاکہ ملک اس وقت123 نمبر پہ ہے جس کی وجہ بدقسمتی سے ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہے دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے وہاں قانون اورآئین کی بالادستی قائم کی ہے ان کا کہناتھاکے پہلے پاکستان کبھی بنگلادیش بھارت چین سے بھی زیادہ ترقی یافتہ ملک تھالیکن اب پاکستان سب سے پیچھے رہ گیا ہے ان کاکہناتھاکہ جب اعتزاز احسن کونظر بندکیا گیا تو لیڈر شپ کاپیداہوگیا اس وقت عدلیہ اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے آمریت کے خلاف سمندروں کی تعداد میں میاں نواز شریف کی قیادت میں لانگ مارچ سرگودھا تک پہنچاہی تو عدلیہ کی بحالی اور آمریت کو شکست ملی ان کاکہنا تھاکہ پاکستان میں کوعدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیئے جہموری قوتوں کے ساتھ وکلاء کوبھی اپنا بھرپورکردار اداکرنا پڑیگا ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے دور کے تین سالہ حکومت کے عرصے میں 16 ارب قرضہ میں
ملک کی ترقی کا کوئی کام نہ ہوا لیکن نواز لیگ نے صرف 10 ارب کے قرضہ میں ملک میں ترقی کی راہ پہ گامزن ہواان کا کہناتھاکہ ملک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ قائد اعظم نے قانون کی حکمرانی اور بیلٹ کی طاقت سے پاکستان کو حاصل کیا۔ ملک اس صورت ترقی کرے گا جب ووٹ کو عزت دی جائے گی ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اور پی پی سے خزانہ کے وزیر کو باہر سے
خریدنا پڑا لیکن نوازلیگ کے پاس کافی اہل وزیر موجود ہیں ان کا کہناتھاکیہمارے ملک میں جتھوں کی سرپرستی کی گئی ہے۔ ملک کے اندر سیاسی نظام میں سیاسی استحکام پیدا نہیں کرسکے۔ نہ ہی انتظامی معاملات درست کیے گئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایسا نظام لانا ہے جس میں کوئی جج جنرل یا کوئی اور قوت ملک میں مداخلت نہ کرسکے،اس موقعے پرسابق گورنر سندھ زبیر احمد دیگر موجود تھے۔