منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی دوا ساز کمپنیوں نے افغان بھائیوں کیلئے ادویات بھجوانے کا فیصلہ کرلیا تاہم ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔

پی پی ایم اے 10کروڑمالیت کی ادویات رواں ماہ افغانستان بھجوائے گی اور یہ ادویات کی کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کی جائے گی، ادویات کی کھیپ افغانستان بھجوانے کی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بخار، نزلہ زکام ، امراض قلب، شوگر، جان بچانے والی کی ادویات افغانستان بھجوائی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ افغان وزیر صحت کی سربراہی میں وفد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا،افغان وفد نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ادویات فراہمی کی اپیل کی تھی۔یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان نے افغان وزیرصحت کی درخواست پر افغانستان کو جان بچانے والی ادویات عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے افغان مریضوں کی سہولت کیلئے بارڈر پر ڈاکٹرز تعینات کر دئیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…