جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

غریب کی پہنچ سے اب دوائیں بھی باہر، دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن نے دواؤں کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلزٹیکس لگنے سے 100والی دوا 500 کی ہوجائے گی۔صدر پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیچکرزایسوسی ایشن قاضی منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔قاضی منصور نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف کیدباؤمیں سیلزٹیکس کانفاذ کر رہی ہے اور ادویات کیخام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس لگارہی ہے، سیلزٹیکس کے نفاذسے ادویات کی پیدواری لاگت میں اضافہ ہوگا۔صدر پی پی ایم اے نے کہا کہ خام مال پر17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ادویات مہنگی ہوں گی اور سیلز ٹیکس کے نفاذ سے 100 روپے والی دوا 500 کی ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیزادویات کا 90 فیصد خام مال برآمدکرتی ہیں ، فارماسوٹیکل پروڈکٹس سیلزٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، حکومت دواسازی کی اشیاپر سیلزٹیکس وصول کرتی ہے۔قاضی منصور نے درخواست کی کہ خام مال کی درآمدپرسیلزٹیکس نہ لگایاجائے، پیداواری لاگت بڑھنے پر ادویات بنانا مشکل ہو جائے گا اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔صدر پی پی ایم اے نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں اصلاحات خوش آئند ہیں، ڈریپ کے حالیہ اقدامات سے شفافیت کوفروغ ملے گا جبکہ فارما انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈریپ اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈریپ اقدامات کی بدولت ادویات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے ، ڈریپ میں اصلاحات سے دیرینہ زیرالتوامسائل حل ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…