اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں صدارتی نظام کے لیے تحریک چلانے کا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان عوامی لیگ نے ملک میں صدارتی نظام کے لیے تحریک چلانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے بغیر اب پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ عوام فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی لیگ کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود نے مرکزی عہدے داروں کے

ہمراہ نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری ناصر محمود نے پاکستان میں صدارتی نظام کی جدوجہد شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا اس ناگزیر مقصد اور سوچ سے ہم آہنگ شخصیات کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے تنظیم نو کی جا رہی ہے تاکہ ملک گیر سطح پر صدارتی نظام کے لیے جاندار تحریک چلائی جا سکے۔ چوہدری ناصر محمود نے کہا پاکستان عوامی لیگ الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ اور انتخابی نشان ہاکی کی حامل سیاسی جماعت ہے۔ آج ہم پارلیمانی نظام کے خلاف تاریخی جدوجہد کا آغاز کر رہے ہیں، صدارتی نظام ہی وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم عملی جدوجہد سے مسائل میں الجھے عوام کی مدد کریں گے۔چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں صرف اشرافیہ اور مافیا نے ترقی کی۔ اس موقع پر سیاسی جماعت کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا گیا ۔پریس کانفرنس سے وائس چیئرمین سید مظہر علی شاہ، جوائنٹ سیکرٹری اسد الحق قریشی، سینئر رہنما و مرکزی چیف آرگنائزر لالہ قیوم، صدر عبدالحمید ملک ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد لطیف عباسی، ممبر سی ای سی راجہ آفتاب و دیگر رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا عام آدمی 50سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، پارلیمانی نظام میں عام آدمی انصاف کے لئے نسل در نسل ترستا رہتا ہے، اس نظام کی تجارتی پالیسیاں سرمایہ داراروں کے مفاد کیلئے بنائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…