منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)وفاقی حکومت نے سپریم ایپلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اگرنواز شریف وطن واپس آنا چاہتے ہیں تو ان کو 24 گھنٹوں میں تمام مطلوبہ دستاویزات گھر پر فراہم کریں گے،

ای پاسپورٹ شروع کیا جارہا ہے، 191 ممالک کو آن لائن پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں ،پی ڈی ایم 23 کی بجائے 30مارچ کو احتجاج کرلے ، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں مختلف نئے اقدامات کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ 100 دنوں میں ای پاسپورٹ پاکستان میں شروع ہوجائے اور آئندہ سال کے آغاز پر ای پاسپورٹ کی سہولت مل سکے، شہریت کی منسوخی اور ایمرجنسی سفری دستاویزات کی آن لائن سہولت بھی فراہم کررہے ہیں۔ای پاسپورٹ کے حوالے سے رکاوٹ دور کرلی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں منی لانڈرنگ اورڈالر بحرا ن پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے پاکستان میں جو بھی غریبوں کا خون چوستے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں گے،ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں پرہاتھ ڈالا جائے گا،رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ مل رہا ہے اگر نواز شریف بھی واپس آنا چاہتے ہیں اور ان کو بھی پاسپورٹ چاہئے تو انہیں بھی 24 گھنٹوں میں تمام مطلوبہ دستاویزات ان کے گھر پہنچا سکتے ہیں لیکن وہ نہیں آئیں گے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم 23 کی بجائے 30 مارچ کو احتجا ج کر لے کیونکہ 23 مارچ کی تیاری اور پریڈ کے حوالے سے جی ٹی روڈ پر نقل و حمل ہوتی ہے ، میں نہیں چاہتا کہ اس حوالے سے کو ئی شکایت پیدا ہو، پی ڈی ایم نے کمپنی کی مشہوری کیلئے 4ماہ کا ٹائم دیا ہے، اپوزیشن صحیح طریقے سے تحریک چلانے کا انتخاب نہیں کرسکی جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…