منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی؟ ویڈیوز وائرل

datetime 8  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کے روسی ساختہ ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر کو ریاست تامل ناڈو کے علاقے کونور کے قریب حادثہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت

کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد حادثے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز وائرل ہوگئی جن کے حوالے سے صاریفن دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ وہی ہیلی کاپٹر ہے جس میں بپن راوت اور دیگر اہلکار سوار تھے اور اس میں فضا ہی میں آگ لگ چکی تھی تاہم اس حوالے سیاب تک بھارتی فضائیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی کہ حادثے کی وجہ کیا ہے اور آیا ہیلی کاپٹر کو فضا ہی میں آگ لگ گئی تھی یا کسی اور تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرا۔بھارتی ائیر فورس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ تامل ناڈو کی ہی حدود میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…